ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

فیصل آباد ، ہری پور میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں قتل کا ایک اور مجرم اپنے انجام کو پہنچ گیا جبکہ ہری پور کی سنٹرل جیل میں بھی سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیالکوٹ کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں انیس سال قبل اپنی چچی کو قتل کرنے والے مجرم شاہد شفیق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم کا تعلق فیصل آباد سے تھا ، اسے دو روز قبل گوجرانوالہ جیل سے یہاں منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز مجرم سے رشتہ داروں کی آخری ملاقات کروائی گئی۔ ہری پورکی سنٹرل جیل میں بھی سزائے موت کے مجرم گل محمد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم کو مردان کی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 150 کے قریب مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…