منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم نے واقعی کمال کر دیا،یہ تقریر ہمیشہ ورلڈ کپ پلس کی حیثیت سے تاریخ میں زندہ رہے گی، وزیراعظم کی تقریر کا عملی نتیجہ کیا نکلے گا اور کب نکلے گا؟ حکومت کا وزراء کو ہٹانے اور قلمدان تبدیل کرنے کافیصلہ، کیا وزراء کی تبدیلی سے ملک تبدیل ہو جائیگا؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہتے ہیں حسن ایسا ہونا چاہیے کہ سوتن بھی اس کی تعریف پر مجبور ہو جائے اور بہادری ایسی ہونی چاہیے کہ دشمن بھی آپ کو زندہ باد کہہ اٹھے‘ ہمیں عمران خان کی گورننس ان کے سیاسی فیصلوں سے لاکھ اختلاف ہو سکتا ہے لیکن جہاں تک سلامتی کونسل میں ان کی تقریر کی بات ہے تو ہمیں ماننا پڑے گا وزیراعظم نے واقعی کمال کر دیا‘

یہ تقریر ہمیشہ یو این کی یادگار تقریروں میں شامل رہے گی‘ قوم 72 سال سے اپنے لیڈروں سے ایسی بہادری‘ ایسی جرأت،ایسی مدلل گفتگو اور ایسی واضح پالیسی کی توقع کرتی آ رہی تھی‘ یہ اعزاز بہرحال عمران خان کو حاصل ہوا اور یہ ورلڈ کپ کی طرح ہمیشہ ان کے پاس رہے گا‘ یہ تقریر ہمیشہ ورلڈ کپ پلس کی حیثیت سے تاریخ میں زندہ رہے گی‘ وزیراعظم عمران خان میری طرف سے مبارک باد قبول کریں، وزیراعظم کی تقریر کا عملی نتیجہ کیا نکلے گا اور کب نکلے گا؟ کیا اس تقریر سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹ جائے گا اور انڈیا عالمی مبصرین کو کشمیر جانے کی اجازت دے دے گا، مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ فائنل شکل اختیار کرتا جا رہا ہے‘ آج بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اخلاقی سپورٹ دی ہے اگر کوئی درمیانی راستہ نکل آتا ہے تو مولانا کی مزید سپورٹ کریں گے اور احسن اقبال نے اس مارچ کو نومبر تک موخر کرنے کا مشورہ دیدیا، بلاول بھٹو کس درمیانی راستے کی بات کر رہے ہیں، حکومت نے وزراء کو ہٹانے اور ان کے قلم دان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، کیا ہر چھ ماہ بعد وزراء کی تبدیلی سے ملک تبدیل ہو جائے گا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…