لاہور (نیوزڈیسک)نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس معطل ہو گئی ہے۔ حکومت کے ساتھ اپنے مطالبات کی منظوری میں ناکامی کے بعد نابینا افراد کی جانب سے فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس سروس کے روٹ پر دھرنا دیا جا رہا ہے جس کے باعث میٹروبسوں کی لبمی قطاریں لگ گئی ہیں اور بس سروس معطل ہو گئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ ہر بار نوکریوں کا لولی پوپ دے کر دھوکا دے دیتی ہے لہذا اب جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے تو اس وقت تک ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ رات گئے پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے درمیاں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ روز بھی نابینا افراد نے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا تھا۔















































