منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

عمان کی ہاکی ٹیم پاکستان کے خلاف چار میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی

datetime 30  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)عمان کی ہاکی ٹیم پاکستان کے خلاف چار میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پیر کو پہنچ گئی، پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ایڈمن میجر (ر) جاوید ارشد منج اور کرنل آصف ناز کھوکھر نے عمانی ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستان اور عمان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل نیشنل ہاکی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اومان ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ہماری ٹیم

کیلئے تجرباتی ہے جس سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کو موقع ملے گا، پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور اس کا اومان سے کوئی مقابلہ نہیں۔  ہمارا ہدف جونیئر ایشیا کپ ہے جس کی تیاریوں کیلئے یہ میچز پلان کئے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا میچ (کل) بدھ، تیسرا 3 اکتوبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، تمام میچز نیشنل سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…