اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ بھارت نے جارحیت کی توہماراجواب اللہ اکبرہوگا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی قیادت کے بیانات پرحکومتی خاموشی پرافسوس ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگراینیٹ کاجواب پتھرسے نہیں دینگے توبھارت کارویہ یہی رہے گا۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری ایک پرامن منصوبہ ہے ،بھارت کوکیاتکلیف ہے ۔بھارت کی جارحیت کاجواب اس جارحیت سے دیں گے ،بھارت چین کامقابلہ کرناچاہتاہے اورہمیں دبانے کی کوشش کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان برما نہیں ہے ۔کیابھارت بھول گیاہے اوریہ بھول گیاہے کہ اس کے پاس تابوت کم پڑ گئے تھے ۔بھارت جان لے ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں ۔پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ،ہمارے پاس طاقتورفوج ہے ،بھارت کے اوسان خطاہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ کرکے کبھی بھی پاکستان کونہیں ہراسکتا۔ہمیں بھارت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔مودی صاحب کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ہمیں بھارت کوبتاناچاہیے کہ ہم طاقت کااستعمال کرسکتے ہیں اورہم بھی وہی کرسکتے ہیں جوبھارت پاکستان میں کررہاہے لیکن طاقت کے استعمال سے جنگ کاخطرہ ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگربھارت نے جنگ کی توہماراجواب ہوگا۔اللہ اکبر،۔پرویزمشرف نے کہاکہ ہمیں بھارت کی کمزوریاں معلوم ہیں ،ان سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔















































