جمعہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان کی تقریر کے بعددنیابھر میں شدید احتجاج کی لہر،پاکستانیوں اور کشمیریوں کے بعدافغانستان، صومالیہ، بھارتی پنجاب کی سکھ برادری، عرب ممالک کے شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے،فلک شگاف نعرے

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (این این آئی)پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹر بری کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے،پاکستانی اور کشمیریوں سمیت افغانستان، صومالیہ، بھارتی پنجاب کی سکھ برادری، عرب ممالک سمیت مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے،وکٹوریہ سکوائر اور کرائسٹ چرچ کی سڑکیں ”کرفیو ختم کرو، آزادی سے جینے دو، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرو“جیسے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں

جبکہ مقررین نے وزیر اعظم عمرا ن خان کی جانب سے کشمیر مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے، کشمیر میں کرفیو فوری ختم کرائے،مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی گھمبیر اور تشویشناک ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں وہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں؟ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دلائے۔گزشتہ روز پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹربری کے زیر اہتمام جموں وکشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جو وکٹوریہ سکوائر سے شروع ہو کر کرائسٹ چرچ کی مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا بریج آف ریمبرنس پر اختتام پذیر ہوا۔احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹیز کے علاوہ افغانستان، صومالیہ، بھارتی پنجاب کی سکھ برادری، عرب ممالک اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین جن میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں نے مختلف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ”کشمیری کیا چاہتے ہیں،آزادی، انڈیا کشمیر سے واپس جاؤ اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرو“جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔ بریج آف ریمبرنس پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ کے میئر کے امیدوار جان منٹو نے کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی

اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کشمیر سے کرفیو ختم اٹھائے اور لوگوں کو نقل وحرکت کی آزادی دے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ پوری دنیا میں انسانی حقوق کا ہمیشہ علمبردار رہا ہے اور ہم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اخلاق کاشگیری نے کہا کہ بھارت تقریباً دو ماہ سے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،بھارتی حکومت وادی میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔ اخلاق کاشگیری نے کہاکہ

ہمیں کچھ پتہ نہیں ہے کہ ہمارے کشمیری بھائی کس حال میں ہیں؟ اور معاملے پر عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کیا اسے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام نظر نہیں آرہا؟۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی کشمیر کے حوالے سے پاس کی ہوئی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کرفیو کو ختم کروائیں۔ اخلاق کاشگیری نے کہا کہ

بھارت کا ظالمانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،چند ماہ پہلے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جو رپورٹس شائع کیں اور انکوائری کمیشن کو کشمیر جانے کا کہا لیکن بھارت نے اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹربری کے صدر عمران چوہدری نے کہا کہ تقریباً دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ گھروں میں بند ہیں

اور مقبوضہ کشمیر کی اندرونی صورتحال بہت خراب ہے، وہاں سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو رہی ہیں،بھارتی فوج نے وادی کو مکمل طور پر بند کیا ہوا ہے،وادی کے لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے، بوڑھوں اور عورتوں کے پاس دوائیں نہیں ہیں،کشمیری اپنے پیاروں کو گھروں میں دفنانے پر مجبور ہیں۔عمران چوہدری نے کہاکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں وہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزیاں کررہاہے اور عالمی برادری ان خلاف ورزیوں کو رکوانے میں مکمل طورپر نام ہو چکی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کرواتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے۔عمران چوہدری نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی ممالک ہیں اگر جنگ کی صورتحال پیدا ہوئی تو اس سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعظم عمرا ن خان کی جانب سے کشمیر مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے لوگ بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپر کرفیو ختم کرے،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہاں کی صورتحال معلوم ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوی طور پر بند کی جائیں اور عالمی برادری کشمیر سے کرفیو اٹھانے کیلئے کر دارادا کرے۔صومالیہ کمیونٹی کے احمد تھانی، سکھ کمیونٹی کے ہر مندر سنگھ، کنٹر بری یونیورسٹی کی عاصمہ اظہر کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کے نمائندوں نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…