نیویارک(این این آئی )پاکستان کے خلاف ہزرہ سرائی کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری طارق فتح کو پاکستانیوں اور کشمیریوں نوجوانوں نے گھیر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طارق فتح اقوام متحدہ کے باہر ہونے والے مظاہرے کی جگہ موجود تھے۔ جہاں پاکستانی اور کشمیری نژاد امریکی بھارت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، اس موقع پر بھارت
نواز مظاہرین بھی طارق فتح کے ہمراہ موجود تھے۔کبھی لبرلزم کے پرچار اور شدت پسندی کے ناقد کی حیثیت سے مشہور طارق فتح کو دیکھ کر مظاہرین نے انہیں گھیرے لیا، جس کے بعد پولیس اور ان کے حامیوں نے انہیں بڑی مشکل سے مظاہرین کے نرغے سے چھڑایا۔لوگوں کی جانب سے یہ لمحات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی۔