ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے پاکستان کوہم بچائیں گے، عمران خان کی تقریر کے بعد امریکہ کاشاندار اعلان،بھارت کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے

29  ستمبر‬‮  2019

نیویارک(آن لائن) قائم مقام امریکی اسٹیٹ سیکریٹری ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم کے عزم پر اگر عملدرآمد کیا گیا تو یہ پاک بھارت مذاکرات کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک میں نیوز بریفنگ کرتے ہوئے قائم مقام امریکی اسٹیٹ سیکریٹری ایلس ویلز نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش جنوبی ایشیا کے 2 جوہری پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کی خواہش کے تحت کی۔اپنے بیان کے آغاز میں ایلس ویلز نے کہا کہ ’ وزیراعظم عمران خان نے سرحد پار دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہوں کو روکنے کی ضرورت سے متعلق جو اہم عوامی وعدے کیے ہیں اگر ان پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے تو یہ مذاکرات کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرسکتے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے بعض مظاہرین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کو کیے جانے والے بھارتی فیصلے کو مسترد کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) جانے کی خواہش کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ہم تمام فریقین سے لائن آف کنٹرول پر امن اور استحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں امریکی اور دیگر حکام نے مذکورہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے سنا گیا تھا اور یہاں تک کہ کچھ نے نشاندہی کی کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایل او سی پار کرنے کی کسی کوشش کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

ایلس ویلز نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی پر واضح تشویش کا اظہار کیا تھا اور مذاکرات کو آسان بنانے کے لیے رضامندی بھی ظاہر کی تھی۔بعد ازاں جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی کے لیے امریکا کے ممکنہ کردار سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا کہ ’ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک خاص طور پر 2 جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی کی سطح پر اپنے خدشات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے رضامندی ظاہر کی تھی کہ جو بھی مثبت کردار ادا کرسکے وہ کریں گے اور اگر کہا گیا تو وہ ثالث کا کردار بھی ادا کریں گے‘۔ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا وسیع پیمانے پر مقامی سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کی گرفتاریوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے۔

بھارتی حکومت کو ایک مرتبہ پھر کشمیریوں سے پابندی اٹھانے کی یاد دہانی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ہم بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ سیاسی روابط کی بحالی اور جلد از جلد انتخابات کا وعدہ پورا کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ایلس ویلز نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں جولائی میں وائٹ ہاؤس میں شروع کی گئی بات چیت کو آگے بڑھایا جس میں تجارت کو توسیع دینا بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ توانائی، صحت، زراعت اور فرنچائزنگ کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاروں میں تعاون کے لیے ہم اگلے سال 15 پاکستانی تجارتی وفود کی میزبانی کریں گے‘۔ایلس ویلز نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ امریکا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتا تاکہ اسے بلیک لسٹ ہونے سے روکا جاسکے ورنہ بلیک لسٹ ہونے سے ملک کی معیشت غیر مستحکم ہوسکتی ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا کہ ہم اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں امید رکھتے ہیں کہ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی امداد کا مقابلہ کرنے سے متعلق پالیسی اہداف کے حصول کے لیے مستقل اور ناقابل واپس اقدامات کرے تاکہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کو مکمل طور پر پورا کرسکے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…