جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اورچین میں ایک اوراہم دفاعی معاہدے پردستخط ہوگئے

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کیلئے 6 بحری جہازوں کی تیاری کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔ گزشتہ روزپروقار تقریب میں وزارت دفاعی پیداوار اور میسرز چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی آف چائنہ کے حکام نے شرکت کی۔ معاہدہ کے تحت چار بحری جہازوں کی تعمیر چین میں ہو گی جبکہ دو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار ہوں گے۔ نئے بحری جہازوں کے حصول سے بالخصوص معاشی اور ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ کیلئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہو گا۔ اس کے علاوہ منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سمندری قانون کے موثر نفاذ میں مدد ملے گی۔ تقریب میں سیکرٹری دفاع، سیکرٹری دفاعی پیداوار، میونیشنز پروڈکیشن کے ڈائریکٹر جنرل، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، میسرز چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی کے نائب صدر اور چینی سفارتخانہ کے دفاعی اتاشی نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…