جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان اور سری لنکن کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کب کھیلا جائے گا ؟

datetime 28  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) پیر کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے جبکہ مہمان

سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ہونا تھا جو بارش کے منسوخ کر دیا گیا تھا ،موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا اور دوسرا ون ڈے میچ (کل)30 ستمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز نائٹ ہونگے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ سری لنکن مینز ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…