اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین نے بھی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا، ساتھ ہی ایسا زبردست اعلان کردیا کہ مودی کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن)چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔چین کے وزیرخارجہ وانگ ڑی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرتاریخ کا دیرینہ تنازع ہے

اسے اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اوردوطرفہ معاہدوں کے مطابق پْرامن طورپرحل ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین صورتحال کوپیچیدہ کرنے والے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین خطے میں استحکام کاخواہشمند ہے۔یاد رہے اس سے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مقبوضہ وادی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آٹھ ملین افراد بد قسمتی سے آج بھی اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں، پاکستانیوں اور بھارتیوں کی سلامتی کے لیے اس مسئلے کو جھڑپوں یا جنگ سے نہیں بلکہ انصاف اور سچائی کو بنیاد بناتے ہوئے مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ایک طرف دنیا کی خوش قسمت اقلیت روبوٹس پر بحث و مباحثہ جاری رکھیہوئے ہے تو دوسری طرف بدقسمتی سے ایک ارب سے زیادہ افراد بھوک کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ رجب طیب ایردوان نے واضح طور پر کہا کہ دنیا کے ایک حصے کو عیش و آرام کی زندگی گزارنے اور دوسرے حصے کو بھوک و افلاس میں دھکیلنے کی کوشش کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ ترکی کے صدر کہا کہ دنیا کے مستقبل کو صرف پانچ ممالک کے ویٹو تک محدود نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اذہان اور قواعد کو تبدیل کریں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…