جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بل گیٹس نے عمران خان سے ملاقات کے دوران بڑاسرپرائزدے دیا، وزیر اعظم پاکستان کا خیر مقدم

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے نیو یارک میں معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے اداریاتی بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں

بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی۔ مودی کے گھمنڈ نے اس خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،میں عالمی طاقتوں سے توقع رکھتا ہوں کے وہ مودی کو اس بات پر مجبور کریں کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبصرین کو آنے کی اجازت دے۔وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ افغانستان میں امن سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ امریکا طالبان مذاکرات بحال ہونے چاہئیں، پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور مشکل وقت گزرچکا۔ کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں ناورے کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ناورے کے وزیراعظم کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاکستان نے ناورے کے ساتھ تجارت و سرمایہ کے ذریعے اقتصادی روابط بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ جب کہ دونوں وزرائے اعظم کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ناورے میں مقیم پاکستان کمیونٹی دونوں ممالک کی دوستی کو مضبوط بناتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان احساس پروگرام کے تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔

بل گیٹس فاؤنڈیشن احساس پروگرام کو فنڈز، تکنیکی امداد اور صحت اور غذا کی بہتری کے لیے عالمی ماہرین کی مدد فراہم کرے گی، احساس پروگرام میں غربت کے خاتمے کے 134 پالیسی اقدامات شامل ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے سب سے بڑا پروگرام شروع کیا ہے، خوشی ہے کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن احساس پروگرام کو مختلف شعبوں میں مدد فراہم کرے گی۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن دوران زچگی اموات کی شرح کم کرنے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تعاون کرے گی۔

ملاقات میں احساس پروگرام میں شامل ون ویمن ون بینک پروگرام کے خواتین کو با اختیار میں کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک سے پولیو کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ بل گیٹس نے کہا دنیا سے پولیو کا خاتمہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح ہے فاؤنڈیشن 2020 کے دوران پاکستان میں 220 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…