منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جج ارشد ملک کی ویڈیو کا معاملہ، نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معزول وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی توجہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے معطل احتساب جج ارشد ملک کے افشاء ویڈیو، اس کے بعد جاری اخباری بیان اور حلف نامے کی جانب مبذول کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس تناظر میں سابق وزیراعظم کے وکیل نے تاخیر ہی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔شریف خاندان نے اپنے دفاع میں کسی عدالت میں شعوری طور پر معاملہ نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا تاہم اب اس حوالے سے ذہن تبدیل کر لیا گیا ہے۔شریفوں کی قانونی ٹیم کے ایک سینئر رکن کے مطابق وہ نظر ثانی پٹیشن کے ذریعہ حساب برابر کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نواز شریف سے متعلق اعلیٰ عدالتوں یں مقدمات میں کارروائی کے حوالے سے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں بنیادی فیصلہ تو قطعی طور پر تبدیل نہیں ہوگا لیکن وڈیو پر ہم اپنا نکتہ نظر دینا چاہتے ہیں۔ہم اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ حکمت عملی پر نظرثانی کی جائے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کی تین رکنی بنچ وڈیو کے معاملے پر دائر درخواستوں کی سماعت کی تو شریف خاندان نے ان میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا، سماعت پر عدالت نے انہیں نوٹس بھی جاری نہیں کئے۔قانونی ٹیم نظرثانی درخواست دائر کرنے کیلئے ڈیڈ لائن کا انتظار کیا، آخری دن رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کرکے نظرثانی درخواست دائر کرنے کیلئے وقت مانگا۔درخواست منظور کرتے ہوئے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…