جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

بھارتی وزیردفاع نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دیدی، مضحکہ خیز دعوے

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی وزیردفاع نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دیدی، مضحکہ خیز دعوے، تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان پر حملے کی دھمکی دے دی، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ”بار بار سمجھا چکاہوں، پاکستان کو بھی،1971ء میں پاکستان کے دو ٹکڑے ہوگئے تھے، پاکستان اور بنگلہ دیش بن گیا تھا،

میں نے کہا 1971ء کی غلطی مت دھرانا، نہیں تو POK (آزادکشمیر) کا کیا ہوگا؟ اچھی طرح سمجھ لینا“ دریں اثناء بھارتی امور خارجہ کے وزیر جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کیساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں تاہم دہشتگردی پھیلانے والے سے بات نہیں ہوسکتی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں آئین کا آرٹیکل 370اپنی سرحدی حدود کے اندر منسوخ کیا اور اس پر چین اور پاکستان نے فوری رد عمل ظاہر کیا جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کی اپنی پوری انڈسٹری کو کشمیر ایشو سے نمٹنے کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیر پر حالیہ اقدامات کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کی انڈسٹری پر جو ستر سالہ سرمایہ کاری کی وہ اس رائیگاں ہوتی نظر آئی ہے اسی وجہ سے ملک کا رعدمل اتنا سخت ہے ا نہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر ایشو کے حوالے سے تمام معاملات پر متفق ہوجائیں تو دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہوجائین گے کیونکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ممبئی حملوں میں بھی پاکستان کا ہاتھ ہے اور یہ ریاست کشمیر کا حصہ ہر گز نہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردی دونوں ممالک کا اصل مسئلہ ہے ہمسایہ ملک اگر دہشتگردی کا پھیلاؤ روک دے گا تو ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آسکے گی



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…