جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کے ساتھ جلسہ،بھارتی وزیراعظم کے خواب صرف24گھنٹوں میں ہی چکنا چور،ٹرمپ نے عمران خان کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ پاکستان کو نیچادکھانے کی کوشش کرنیوالے مودی کوشرمندگی کاسامناکرنا پڑ گیا؟بھارتی تجزیہ کاروںکے انکشافات

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹرمپ کے ساتھ جلسہ،بھارتی وزیراعظم کے خواب صرف24گھنٹوں میں ہی چکنا چور،ٹرمپ نے عمران خان کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ پاکستان کو نیچادکھانے کی کوشش کرنیوالے مودی کوشرمندگی کاسامناکرنا پڑ گیا؟بھارتی تجزیہ کاروںکے انکشافات،تفصیلات کے مطابق بھارتی تجزیہ کاروں نے پاک امریکہ تعلقات اور بھارت امریکہ تعلقات پر تجزیہ کرتے ہوئے بھارت کو آئینہ دکھادیا،بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں بھارتی تجزیہ کاروں نے کہا کہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ کے جلسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کے بعدلگ رہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طاقت بھارتی وزیراعظم مودی کی طاقت بن گئی ہے اور امریکا اور بھارت ایک اسٹیج پر آ گئے ہیں ، یہ تصویر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چکنا چور ہو گئی، تمام میڈیا چینل آپ کو بتانے کی کوشش کریں گے بھارت وزیر اعظم مودی نے بن الاقوامی اسٹیج پر وہ طاقت حاصل کرلی ہے اوریہ کہ مودی نے پاکستان کو نیچا دکھا دیا ہے ، لیکن تصویریں کبھی جھوٹ نہیں بولتیں آپ نے دکھا کہ کیسے پاکستان وزیر اعظم کی تعریفیں کیں۔۔ مودی صرف خواب اور سراب بیچ رہے ہیں ” نریندر مودی نے شائد سوچاہوگا کہ ایک شاندار ریلی اوربھاری بھرکم تقریر سے وہ ٹرمپ کی سوچ بدل ڈالیںگے لیکن افسوس کہ ایسا نہیں ہوتا ڈپلومیسی کوئی بولی ووڈ فلم کا سکرپٹ نہیں جہاں تماشے اور رومانس سے ملک اپنے بنیادی مفادات کو بھول جائیں اور ایسا ہی ٹرمپ نے نریندر مودی کے ساتھ کیا،بھارتی وزیراعظم کے جلسے میں شرکت اوربھارت کو خوش کرنے کے لئے چند الفاظ بول دینے کے بعد اگلے ہی دن ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران عمران خان کو اپنا بہترین دوست قرار دیدیا، انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا،اور عمران خان کی خوب تعریفیں کیں، بھارتی تجزیہ کاروں نے ٹرمپ کی عمران خان سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم پر تنقید پر بھی سوال اُٹھائے،

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ روز کے جلسے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے بہت ہی جارحانہ انداز میں خطاب کیا یہاں تک کہ ٹرمپ نے نریندر مودی کی گفتگو کو غرور سے بھرپور قرار دیا، بھارتی تجزیہ کاروں نے قراردیا کہ مودی کی تمام تر کوششوں کے باوجود امریکہ نے پاکستان اور بھارت کو برابری کی سطح پر ہی رکھااور واضح طورپر بھارت کی حمایت کرنے سے گریز کیا، ایک جانب مودی کے جلسے میں

انہوں نے مودی کی حمایت کی تاہم دوسری جانب عمران خان سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے مودی کے خطاب کو جارحانہ اور غرور سے آمیز قرار دے ڈالا،بھارتی تجزیہ کاروں نے اس کو بھارت کی بڑی ناکامی قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت بھرپور پیسہ لگانے اور امریکہ میں جلسہ کرکے امریکی صدر کو مدعو کرنے کے باوجود کچھ حاصل نہیں کرپایا، تمام تر کوششوں کے باوجود بھارت امریکہ کی پاکستان سے متعلق پالیسی بدلنے میں بری طرح ناکام رہا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ ٹرمپ اور امریکہ کی پالیسی کو جتنی جلد سمجھ سکے اس کے لئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ٹرمپ مودی دوستی سے کچھ نہیں بدلنے والا، بھارت کی یہ خام خیالی ہے کہ امریکہ بھارت کے دباﺅ پر پاکستان سے متعلق اپنا رویہ بدل لے گا، ایسا نہیں ہونے والا، امریکہ کے پاکستان سے بہت سے مفادات وابستہ ہیں ۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…