جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

پی ایچ ایف کوفنڈز ملنے کی توقع

datetime 10  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے پی ایچ ایف کو اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کے لیے فنڈز دینے کا عندیہ دے دیا۔ پی ایس بی کے ترجمان محمد اعظم ڈار کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے قومی ہاکی ٹیم کی بروقت بیلجیئم روانگی ممکن بنانے کے لیے امداد دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات کا شکار اس لیے حکومت نے ہر لحاظ سے مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ریو اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کی حیثیت رکھنے والا ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل 20 جون سے بیلجیئم میں شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کھا کر میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم ہوگئی تھی، گرین شرٹس کے لیے آئندہ برس شیڈول اولمپکس میں شرکت کا پروانہ پانے کا یہ آخری موقع ہے، قومی اسکواڈ ان دنوں اسلام آباد میں میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ٹریننگ کیمپ میں شہناز شیخ کے ہمراہ دیگرکوچز کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں، ان دونوں کیمپ کا آخری مرحلہ جاری اور اس میں کھلاڑیوں کو دفاع ، پنالٹی کارنر اور ڈی لائن کے اندر پہنچ کر مواقعوں کو کارآمد بنانے کیلیے خصوصی مشقیں کرائی جارہی ہیں، صبح اور شام کے سیشنز میں کھلاڑی بھی بھرپور جذبے کے تحت پریکٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔
ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم 20 جون کو اپنی مہم کا آغاز کرے گی،اسے آسٹریلیا اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کا مقابلہ بھی کرنا ہوگا، سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں گرین شرٹس کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…