جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

ملک کہاں تھا اور کہاں پر لا کے کھڑا کر دیا گیا، قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس فائز عیسیٰ کے اہم ریمارکس

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے کے پی میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس میں جنگلات کی ملکیت کے دعوی داروں کی درخواستیں خارج کر دیں۔ منگل کو سپریم کورٹ میں کے پی میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ حکومت کو اس کیس میں نظر ثانی کیلئے آنا چاہیے تھا آپ کا حق دعوی نہیں بنتا۔ انہوں نے کہاکہ 2013 کا فیصلہ ہے اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ انہوں نے کہاکہ جنگلات کا تحفظ آنیوالی نسلوں کے مستقبل کیلئے ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ جنگلات سے متعلق تمام قوانین کرپشن کے تحفظ کیلئے بنائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کہاں تھا اور کہاں پر لا کے کھڑا کر دیا گیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ حکمران دیگر مسائل میں الجھے ہوئے ہیں اصل مسئلہ ماحول کا تحفظ ہے،اتنا اہم قانون آرڈیننس کے ذریعے کیوں لایا گیا؟۔ انہوں نے کہاکہ قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں ،خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کم جنگلات رہ گئے ہیں انھیں بھی ویران کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈکٹیٹر کے قانون کو کوئی چھونے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ڈکٹیٹر آکر دو منٹ میں پارلیمنٹ کو اڑا دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کل کے ماحول میں آزادی سے کوئی بات بھی نہیں کر سکتے،ان مقدمات میں ہر آدمی جھوٹا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کاٹنے والے لوگ نسلوں کو قتل کر رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے جنگلات کی ملکیت کے دعوی داروں کی درخواستیں خارج کر دیں ۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گزاروں نے کیس کی سماعت کے دوران کسی سطح پر اپنا حق نہیں مانگا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…