’’حکومت کی کارکردگی سے لگتا ہے یہ5 مہینے بھی نہیں چلے گی ‘‘ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں بھر پور شرکت کرینگے ،جاوید ہاشمی کا اعلان

22  ستمبر‬‮  2019

جہانیاں(آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کو پانچ برس پورے کرنے چاہئیں لیکن کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کا پانچ ماہ چلنا بھی مشکل ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد مریم نواز واحد خاتون لیڈر ہیں جنہیں جیل بھجوایا گیا ،مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی خود کو دھرنے سے الگ نہیں رکھ سکتیں ہیں،نواز شریف بہت جلد سرخرو ہو کر باہر آئیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جن میں چوہدری خلیل احمد گھمن،محمد عارف سعید اور عابد خان پاندھا شامل تھے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو حکومت ملی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس حکومت کو پانچ برس تک مقررہ مدت پوری کرنی چاہیے لیکن اس حکومت کی ناقص کارکردگی سے ظاہر ہورہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پانچ ماہ چلنا بھی مشکل ہے،مہنگائی بے روزگاری نے عام آدمی کی ازندگی اجیرن بنا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز تعلیم یافتہ اور باصلاحیت خاتون ہیںجو کہ میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ پارٹی معاملات چلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہیں جیل بھجوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں بھپور شرکت کریں گے اور ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی سمیت کوئی اپوزیشن سیاسی جماعت خود کو اس دھرنے سے الگ نہیں رکھ سکتی ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ میاں نواز شریف پانچ چھ ماہ کی قلیل مدت میں انشاء اللہ سرخروہو کررہا ہوجائیں گے جس سے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو ایک مرتبہ پھر مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…