بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ ،ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ مالکان مسلم خاندان کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ کی ادائیگی پر متفق

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)امریکہ میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے مالکان مسلمان فیملی کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ کی ادائیگی پر متفق ہو گئے۔ مسلمان فیملی نے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے بلندو بالا عمارت میں نماز کی ادائیگی سے روکنے پر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپور ٹ کے مطابق فہد اور آمنہ ترمزی نے اپنے قانونی دعوے میں کہا تھا کہ وہ اور ان کے دو بچوں نے رات کے 11بجے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے 86 ویں فلور پر ایک پرسکون جگہ پر نماز کی ادائیگی شروع کی تھی کہ سیکورٹی گارڈز نے اس میں برے طریقے سے مداخلت کی۔ مسلمان جوڑے نے پچھلے سال مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں اپنے نقصانات کیلئے 5 ملین ڈالر کا دعویٰ کیا تھا۔ فہد نے بتایا کہ اگرچہ آمنہ نے بغیر کسی ہچکچاہت کے تفصیلی نماز ادا کی اور ایک گارڈ نے میرے ساتھ جھگڑا کیا اور مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں اس جگہ نماز ادا نہیں کر سکتا۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ ایک دوسرا گارڈ وہاں پہنچا اور ہمیں بتایا کہ وہ یہاں سے دفع ہو جائیں اور زبردستی ہمیں وہاں سے نکال کر نیچے لابی سے عمارت سے باہر دھکیل دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…