جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اہم سرکاری ادارے کا ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو کی مدد سے فیصل آباد میں چھاپہ،تین گرفتار

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی(پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس بیورو کی مدد سے فیصل آباد میں قائم غیرقانونی ایکسچینج پر چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کر کے ان سے برآمد ہونے والے سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

جمعرات کو پی ٹی اے نے ایف آئی اے کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی ایکسچینج کھول کر انٹرنیشنل کالز کرنے والے گروہ کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں سامان برآمد کر لیا۔پی ٹی اے نے دونوں اداروں کے تعاون سے فیصل آباد کے رازآباد بلاک کے بازار نمبر ایک میں قائم غیرقانونی ایکسچینج پر چھاپہ مارا اور تین ملزمان کو گرفتار کر کے غیرقانونی کالز کے لیے استعمال کیے جانے والے سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ملزمان کی تحویل سے 19آپریشنل غیرقانونی گیٹ ویز، تقریباً 5ہزار سم کارڈ، 11 راؤٹرز، 4 اسمارٹ فون، 14 انٹرنیٹ ڈیوائسز اور 18 لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان برآمد کیا۔پی ٹی اے نے غیرقانونی ایکسچینج اور انٹرنیشنل کالز کرنے والوں کے خلاف مسلسل نگرانی کی بدولت یہ کامیاب کارروائی کی اور مستقبل میں بھی غیرقانونی کاموں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔  پی ٹی اے نے ایف آئی اے کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی ایکسچینج کھول کر انٹرنیشنل کالز کرنے والے گروہ کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں سامان برآمد کر لیا۔پی ٹی اے نے دونوں اداروں کے تعاون سے فیصل آباد کے رازآباد بلاک کے بازار نمبر ایک میں قائم غیرقانونی ایکسچینج پر چھاپہ مارا اور تین ملزمان کو گرفتار کر کے غیرقانونی کالز کے لیے استعمال کیے جانے والے سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…