منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

غربت سے مکمل نجات کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟ چین نے پوری دنیا کوآسان طریقہ بتادیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(آن لائن)چین نے کہا ہے کہ دنیا کو غربت سے مکمل نجات دلانے کے لیے تمام ممالک کو2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر موثر عمل درآمد کو فروغ دینا چاہیئے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں عالمی تنظیموں کے لیے چین کے مستقل مندوب چن شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں اجلاس میں ایک 139ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے

ایک مشترکہ بیان پیش کیا ،جس کا موضوع تھا ’’ ترقی کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے اور ترقی کے ثمرات کو تمام عوام تک پہنچایا جائے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ترقی انسانی معاشرے کا مستقل عمل ہے،مختلف ممالک کے تجربات ،خاص کر ترقی پذیر ممالک کے کامیاب تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترقی انسانی حقوق کی تکمیل اور تحفظ کے لیے اشد ضروری ہے۔چینی مندوب نے کہا کہ عوام کی خوشحال زندگی سب سے اہم انسانی حق ہے، بنی نوع انسان کو غربت سے مکمل نجات دلانے کے لیے تمام ممالک کو 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر موثر عمل درآمد کو فروغ دینا چاہیئے،خوشحال زندگی کے لیے عوام کی خواہشات کی تکمیل کواپنی جدوجہد کا مشن بناناچاہیے،ترقی کے زیادہ سے زیادہ ثمرات کو مزید منصفانہ انداز میں عوام تک پہنچایا جانا چاہیئے،ترقی کے عمل میں عوام کے حصہ لینے کے حق کی ضمانت دی جانی چاہیئے اور خواتین و بچوں،عمررسیدہ افراد اور خصوصی افراد کے حقوق و مفادات کا تحفظ کیا جانا چاہیئے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…