ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی فلم انڈسٹری کا انتہائی شرمناک چہرہ بے نقاب، اداکارائوں کو کس کام کیلئے مجبور کیا جاتا ہے ؟ زرین خان نے کے دنگ کر دینے والے انکشافات

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) حالیہ عرصے میں بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں انڈسٹری میں جنسی استحصال کے متعلق کھل کر سامنے آئی ہیں اور اپنے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعات دنیا کو بتائے ہیں۔ اب اس فہرست میں اداکارہ زرین خان کا اضافہ ہو گیا ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں انٹرویو دیتے ہوئے

بھارتی فلم انڈسٹری کا شرمناک چہرہ بے نقاب کیا۔پنک وِلا کے مطابق زرین خان نے بتایا کہ بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ ایک حقیقت ہے اور بیشتر اداکارائوں کو اپنے کیریئر میں کبھی نہ کبھی اس سے واسطہ پڑ چکا ہے۔ اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کے بارے میں زرین خان نے بتایا کہ مجھے دو بار جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ایک بار ایک ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ ’’فلم میں بوس و کنار کا ایک منظر ہے، اس منظر کی ریہرسل تم میرے ساتھ کرو۔زرین خان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے اس ڈائریکٹر کو سختی سے منع کر دیا۔ میں نے کہا کہ میں ریہرسل میں بوس و کنار نہیں کروں گی۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں انڈسٹری میں نووارد تھی۔‘‘جنسی ہراسگی کا دوسرا واقعہ سناتے ہوئے زرین خان نے بتایا کہ ’’ایک بار ایک اور شخص نے مجھے کہا کہ وہ مجھ سے دوستی سے بڑھ کر تعلق قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر میں ’ہاں‘ کہوں گی تو وہ مجھے انڈسٹری میں مزید کام دلوانے میں مدد کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…