جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اسحق ڈار نےکس اہم ترین کیس میں فریق بننے کی استدعا کر دی، سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خزانہ (ن) لیگی رہنما اسحق ڈار نے ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس میں فریق بننے کی استدعا کر دی جس پر سپریم کورٹ نے درخواست پر اسحٰق ڈار سے جواب طلب کر لیا جبکہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ درخواست کی حتمی منظوری کیلئے بتانا پڑے گا اسحق ڈار عدالتوں سے غیر حاضر کیوں رہے ؟۔ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں

تین رکنی بنچ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کی غیر قانونی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عطاء الحق قاسمی نے وکیل تبدیل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔اسحاق ڈار کے وکیل نے کیس میں فریق بننے کی استدعا کی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا پہلے اسحق ڈار کی جانب سے مقدمے میں کوئی پیش نہیں ہوا اور اب ای میل کردی گئی یہ عدالت کی تضحیک کے برابر ہے، اس درخواست سے تاثر ملتا ہے کہ کوئی شخص اپنی مرضی سے عدالتی کارروائی کا حصہ بن جائے گا۔ اسحٰق ڈار کو برطانیہ میں کیسے نوٹس ہوسکتا ہے وہ وہاں عارضی رہائشی ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ایم پی ون کے علاوہ رقم کی بھی منظوری دی، وکیل سلمان بٹ نے کہا مزید رقم پی ٹی وی نے خود دی ہوگی وہ ایک خودمختار ادارہ ہے، اسحاق ڈار کا رقم سے کوئی تعلق نہیں، قانون کے مطابق سیکریٹری معاملات کا ذمہ دار ہے وزیر نہیں، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا وزیروں کی جانب سے ایسے ہی احکامات دئیے جاتے ہیں کہ ان پر بات نہ آئے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے اسحق ڈار کو اپنی درخواست کی حتمی منظوری کے لیے عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا،بتانا ہوگا کہ عدالتوں سے غیر حاضر کیوں ہیں صرف اس مقدمے میں ہی نہیں باقی مقدمات کی غیر حاضری سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا، پھر تعین کریں گے کہ کیا وہ جان بوجھ کر کارروائی سے غیر حاضر تو نہیں رہے، عدالت نے اسحاق ڈار سے درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…