پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

ورکرز ویلفیئر فنڈز کے تحت بننے والے ہزاروں فلیٹ مزدوورں کو نہ دئیے جا سکے،رقوم ضائع ہونے کا خدشہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) وزارت اورسیز کے ذیلی ادارہ ورکرز ویلفیئر فنڈز کے تحت بننے والے ہزاروں فلیٹ کئی سال گزرجانے کے باوجود مزدوورں کو نہ دیے جا سکے، کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ، آڈٹ حکام نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو ہزار40فلیٹس کی تیاری میں 3916.57ملین روپے خرچ ہوئے جوکہ ایک ہزار24فلیٹس سکھر میں تیار کیے گئے جس پر16,89.132میں خرچ کئے گئے اور مذکورہ فلیٹس 31دسمبر 2016ء  کو تیار ہو چکے ہیں، دوسری جانب 512فلیٹس نواب شاہ تیار کیے گئے جس پر قوم

کے913.438ملین روپے خرچ کئے گئے جوکہ ستمبر2016کو تیار ہو چکے ہیں، علاوہ ازیں 504فلیٹس ٹیکسلا میں تیار کیے گئے جن پر 1314.400ملین روپے لاگت آئی ہے، مذکورہ فلیٹس بھی2013میں مکمل کے جا چکے ہیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق2040فلیٹس مزدورں کی کالونی میں تیار کئے گئے اور جس پر ان سے ماہانہ بنیادوں پر کرایہ وصول کیا جاتا تھا مگر مذکورہ فلیٹس پر قوم کا بھاری پیسہ تو خرچ کر دیا گیا مگر تاحال الاٹمنٹ نہ کرکے کرایہ کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…