پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم شہرمیں مبینہ طور پر توہین رسالت کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ،شہریوں کا احتجاج، مقدمہ درج،ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2019 |

گھوٹکی (این این آئی)گھوٹکی میں مبینہ طور پر توہین مذہب کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مقدمہ بھی درج کرادیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے سندھ پبلک اسکول کے ایک طالب علم کے والد کی شکایت پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اسکول پرنسپل کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرادی۔

اسکول پرنسپل کے خلاف ایف آئی آر توہین رسالت سے تعلق آرٹیکل 295 کے تحت درج کرادی گئی ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد علاقے میں احتجاج کیا گیا اور حالات خراب ہوگئے۔پولیس سے مقامی افراد نے مطالبہ کیا کہ وہ اسکول پرنسپل کو گرفتار کریں جبکہ علاقے میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا گیا اور مظاہرے بھی کیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا میں بھی جاری کردی گئی جہاں دیکھا گیا کہ مظاہرین ایک مندر پر چڑھائی کی کوشش کررہے ہیں اور اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے۔گھوٹکی کے سنیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) فرخ لنجر نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ایڈووکیٹ ویرجی کولہی کا کہنا تھا کہ مزید کسی نقصان یا کشیدگی سے بچنے کے لیے معاملے کو سنجیدگی سے نمٹایا جارہا ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا میں مظاہرین کی ایک ویڈیو جاری کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ گھوٹکی میں توہین رسالت کے الزامات اور شہریوں کے احتجاج کی خطرناک رپورٹس موصول ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا میں گھوٹکی سے ویڈیو جاری کرنے والے افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی کی مقامی انتظامیہ اور ایڈیشنل آئی جی جمیل احمد سے صورت حال کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی جمیل احمد نے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سنجیدہ صورت حال سے تحمل، غیرجانب داری اور پیشہ وارانہ انداز سے نمٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ماڈریٹ اور تعلیم یافتہ افراد انصاف اور گھوٹکی میں امن کو برقار رکھنے کے لیے ہماری کوششوں کی حمایت کریں۔رپورٹس کے مطابق گھوٹکی کے قریبی علاقوں میرپور ماتھیلو اور عادلپور میں بھی مظاہرے کیے گئے جہاں مظاہرین نے سڑک بلاک کی اور پولیس سے اسکول پرنسپل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…