منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پاک چین دوستی کا نیا باب، چین تک شاندار بس سروس کا آغاز کردیا گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2019 |

پشاور(آن لائن)فیصل موورز مینگورہ ٹرمینل نے پاک چین دوستی کا نیا باب کھولتے ہوئے سوات تا چین شاندار بس سروس کا آغاز کیا ہے جس کا افتتاح کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود، چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان اور ایم این اے سلیم الرحمن نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں فیصل موورز کے چیف ایگزیکٹیو حمید خان اور ٹرانسپورٹر حاجی فضل مولا کے علاؤہ سوات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا ہے سوات میں سیاحت و ٹرانسپورٹ سے لیکر تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بن چکا ہے قیام امن کے بعد یہاں معیشت، صنعت و تجارت کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے کیونکہ سوات قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے ملک بھر کے علاوہ بیرونی ملکوں سے سیاح سوات آ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں سیاحت کے علاوہ دیکر تمام شعبوں میں مثالی ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت کے مثالی اقدامات اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد دوبارہ  بحال ہوچکا ہے اب محب وطن سمندر پار پاکستانی بھی اپنے ملک میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کی مواقع فراہم ہو رہے ہیں اور ملک کو فائدہ پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ فیصل موورز انتظامیہ کا سوات کے سیاحتی مقامات کے علاؤہ چین، ایران اور ترکی تک اپنی شاندار سروس کا پروگرام انتہائی خوش آئندہ ہے دوسرے ٹرانسپورٹرز کو بھی چاہئے کہ اس طرح کی سروسز شروع کریں جو سیاحت و کاروبار کے علاؤہ طلباء  کیلئے بھی بہت کارامد اور مفید ثابت ہونگی ٹرمینل منیجر نے بتایا کہ مینگورہ تا چین ہفتہ وار سروس کے دوران بس ہفتہ کو علی الصبح اسلام آباد موٹروے کے راستے حویلیاں تا ناران و کاغان پہنچے گی جہاں مسافروں کو معیاری ناشتہ کرانے پر آدھا گھنٹہ کے بعد گلگت روانہ ہو گی اور رات 9 بجے سست بارڈر پہنچے گی جہاں معیاری ہوٹل میں ڈنر اور صبح ناشتہ کے بعد امیگریشن مراحل کے ساتھ یہ سفر پیر کی شام کو چینی صوبہ کاشغر کے شہر تاشکرگن پہنچنے پر اختتام پذیر ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…