منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر، سنگین الزام عائد

datetime 14  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔وحید شہزاد بٹ ایڈووکیٹ کی جانب سے یہ ریفرنس دائر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر اپنے کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کی پابندی لازم ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مقدمات کی سماعت میں اپنی بہترین صلاحیتوں اور ذہانت کا اظہار کرتے ہیں۔ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کے ججز پر تعصب کا الزام لگا کر کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، انہوں نے اپنی درخواست میں میرے خلاف بھی سخت زبان استعمال کی، جوڈیشنل کونسل سے درخواست ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل وحید شہزاد بٹ ایڈووکیٹ کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک ریفرنس پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…