لاہور(این این آئی) ضلعی انتظامیہ لاہور نے 13 اشیاء ضروریہ کی چار سالہ تقابلی رپورٹ جاری کردی ہیں۔آم چونسا 2016 میں 79 روپے. 2017 میں 115 روپے اور 2018 میں 79 اور 2019 میں 64 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔آلو 2016 میں 39 روپے، 2017 میں 36 روپے، 2018 میں 35 روپے اور 2019 میں 39 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔
لہسن چائینہ 2016 میں 242 روپے، 2017 میں 131 روپے، 2018 میں 85 روپے اور 2019 میں 232 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔ادرک چائینہ 2016 میں 127 روپے، 2017 میں 176 روپے، 2018 میں 181 روپے اور 2019 میں 282 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔سبز مرچ 2016 میں 96 روپے 2017 میں 47 روپے 2018 میں 66 اور 2019 میں 74 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔بھنڈی 2016 میں 67 روپے 2017 میں 42 روپے 2018 میں 69 اور 2019 میں 62 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔لیموں 2016 میں 189 روپے، 2017 میں 116 روپے 2018 میں 100 اور 2019 میں 108 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔پیاز 2016 میں 26 روپے 2017 میں 80 روپے 2018 میں 28 اور 2019 میں 62 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔کدو 2016 میں 52 روپے 2017 میں 38 روپے 2018 میں 38 اور 2019 میں 51 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔ٹماٹر 2016 میں 52 روپے 2017 میں 85 روپے 2018 میں 57 اور 2019 میں 49 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔شلغم 2016 میں 62 روپے 2017 میں 47 روپے 2018 میں 42 روپے اور 2019 میں 54 روپے میں فروخت ہوا۔سیب گاچا 2016 میں 106 روپے. 2017 میں 116 روپے 2018 میں 96 اور 2019 میں 104 روپے میں فروخت ہوا۔کیلا 2016 میں 58 روپے 2017 میں 69 روپے 2018 میں 53 روپے اور 2019 میں 66 روپے میں فروخت ہوا۔