لاہور(این این آئی) کس کی ہدایت پر شہباز گل سے استعفیٰ لیا گیا؟ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور شہبازگل میں کیا چل رہاتھا؟خبر رساں ادارے کے چونکا دینے والے انکشافات،تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے ”این این آئی“ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر شہبازگل سے استعفیٰ لیا گیا،وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار بھی مسلسل شکایات ملنے پر شہباز گل سے خوش
نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کی آخری پریس کانفرنس بھی ان کے استعفے کی وجہ بنی۔شہباز گل بطورترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فرائض سر انجام دینے کی بجائے اپنی تشہیر پر زیادہ فوکس کرتے تھے جبکہ ان کیخلاف مختلف محکموں کی کارکردگی رپورٹس منگوا کر مداخلت کا بھی الزام تھا۔ شہبازگل پر تضحیک آمیز رویہ اپنانے کے بھی مبینہ الزامات عائد کئے گئے ہیں۔