اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف یونیورسٹی دنیا کی بہترین 500 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب،مکمل فہرست میں پاکستان کی 14 جامعات شامل،تازہ ترین رینکنگ جاری

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی معروف یونیورسٹی دنیا کی بہترین 500 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی،تازہ ترین رینکنگ جاری،تفصیلات کے مطابق دنیا کی بہترین 500 جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی کی جانب سے 92 ممالک کی 1400 جامعات کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں پاکستان کی بھی 14 جامعات شامل ہیں۔

جامعات کی درجہ بندی ان کے اساتذہ کے تعلیمی معیار، تحقیق کے میدان میں جامعات کی کارکردگی اور بین الاقوامی معیار کو مندِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔پاکستان کے دارلحکومت میں قائم کی گئی قائداعظم یونیورسٹی کی 400 سے 500 کے درمیان درجہ بندی کی گئی ہے۔دیگر جامعات کی بات کریں تو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 600-800، جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کی 801-1000 کے درمیان درجہ بندی کی گئی ہے۔بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی، یو ای ٹی لاہور، جی سی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف پشاور، ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیملز سائنسنز لاہور کی درجہ بندی 1000 سے اوپر ہے۔دوسری جانب ریکارڈ چوتھی مرتبہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آئی ہے جبکہ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تین درجہ ترقی پانے کے بعد دنیا کی دوسری بہترین جامعہ قرار پائی ہے۔  دنیا کی بہترین 500 جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی کی جانب سے 92 ممالک کی 1400 جامعات کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں پاکستان کی بھی 14 جامعات شامل ہیں۔جامعات کی درجہ بندی ان کے اساتذہ کے تعلیمی معیار، تحقیق کے میدان میں جامعات کی کارکردگی اور بین الاقوامی معیار کو مندِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…