بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سندھ میں حکومتی اراکین کے فارورڈ بلاک کے لیے نیا منصوبہ تیار، 2002 کا پیٹریاٹ فارمولہ پھر منظر عام پر آگیا،کھلبلی مچ گئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن)سندھ میں پیپلز پارٹی کے حکومتی اراکین کے فارورڈ بلاک کے لیے نیا فارمولا اپنانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سندھ میں حکومتی ارکان کے ممکنہ فارورڈ بلاک کی تشکیل کے لیے 2002 کاپیٹریاٹ فارمولا آزمانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ تاہم یہ پیپلزپارٹی کی اندرونی حکمت عملی کا نتیجہ ہوگی یا وفاقی حکومت کے دبا کا شاخسانہ،اس حوالے سے فی الوقت کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انکار کے باوجود سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاک کے قیام کو ان سے منسوب کرنے کی خبروں میں تیزی آگئی ہے۔ اہم حلقوں میں آغا سراج درانی کے ساتھ مخدوم فیملی اورمگسی خاندان کا نام بھی گردش کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اہم حلقے اس بات کا تذکرہ کر رہے ہیں کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی سربراہی میں ہی فارورڈ بلاک قائم ہونے جارہا ہے اور پیپلزپارٹی کے ایک درجن سے زائد ”ناراض” ارکان سندھ اسمبلی کی آغا سراج درانی سے ملاقات میں مشاورت ہوچکی ہے۔معتمد ترین ذرائع نے بتایا کہ 2002 میں جب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اپنے غیرآئینی اقدامات کی توثیق کے لئے پارلیمنٹ کی ضرورت پڑی تو اس وقت کی کنگز پارٹی مسلم لیگ (ق) کو مطلوبہ اکثریت دلوانے کے لیے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرمنتخب ہونے والے 21 ارکان اسمبلی پرنقب لگائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں فارورڈ بلاک کے قیام کے لیے بھی 2002 کا فارمولا آزمانے کی تیاری کی جارہی ہے تاہم 2002 کی طرزپر 2019 میں سندھ میں بننے والے پیٹریاٹ گروپ کو اندرونی طورپر پیپلزپارٹی کی کسی اہم شخصیت کی آشیرباد حاصل ہوگی یا نہیں، یہ تاحال واضح نہیں۔صوبہ سندھ میں یہ اطلاعات بھی کافی تیزی سے گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 27 ارکان پر مشتمل فارورڈ بلاک تیار ہے، جس میں تھرپار کر اور نواب شاہ کے ایم پی ایز بھی شامل ہیں۔ فی الحال موجودہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی گرفتاری کا انتظارہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…