منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

افغانستان نے بنگلہ دیش کو عبرتناک شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

ڈھاکہ(این این آئی) افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224 رنز سے عبرت ناک شکست دے کر لمبی طرز کی کرکٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔چٹوگرام میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کے نو منتخب کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا۔

افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سینچری اسکور کی بلکہ اصغر افغان نے 92 ویں رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کی بدولت انہوں نے اپنی پہلی اننگز میں 342 رنز اسکور کئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تیجل اسلام نے 4 جبکہ شکیب الحسن اور نعیم حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شکیب الحسن الیون کی پہلی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا، محمد نبی اور راشد خان کی تباہ کن بولنگ کے آگے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 205 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے پانچ جبکہ محمد نبی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔105 رنز کی لیڈ کے ساتھ افغانستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور ان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر ہی گر گئی۔راشد خان الیون نے ابراھیم زادران کے 87 رنز کی بدولت 260 رنز بنائے اور ان کے تمام کھلاڑی آٹ ہو گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین جبکہ مہدی حسن، تیجل اسلام، اور نعیم حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔اس طرح افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کو 398 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور ان پوری بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔افغانستان کی جانب سے ایک بار پھر کپتان راشد خان نے 6 جبکہ ظاہر خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224 رنز سے عبرت ناک شکست دے کر لمبی طرز کی کرکٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…