بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کیلئے اب باتوں سے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا، پاکستان نے انتباہ کردیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

نیو یارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے لیے باتوں سے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا،پاکستان کسی طرح کی کوئی جنگ نہیں چاہتا پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،پاکستان اور بھار ت کے درمیان کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے اور یہ صورتحل کسی بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے،ہم بین الاقوامی برادری پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کسی بڑے بحران سے قبل آگے آئے۔امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں

ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فلسطین کے مسئلے جیسا ہے دونوں ہی متنازع علاقے ہیں، دونوں میں لوگوں کو محصور کردیا گیا ہے، دونوں علاقے اقوام متحدہ کے ایجنڈے کے پرانے مسئلے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے سب آگاہ ہیں، مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنز کے استعمال سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی سے آنے والی رپورٹس وہاں پر جاری بدترین تشدد دکھاتی ہیں، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی آزادی کو مکمل ختم کردیا گیا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارتی اقدام سے مقبوضہ وادی میں بڑے انسانی المیے کا خطرہ ہے۔ مغربی میڈیا سمیت بین الاقوامی توجہ مسئلہ کشمیر پر ہے، کشمیریوں کی حالت زار پر بین الاقوامی تنظیمیں بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیاء کو کسی بڑے بحران سے بچانے کے لئے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہوا وہ یقینی طور پر ایک فلیش پوائنٹ ہے انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بحران کے حوالہ سے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے دیگر حکام کے بیانات کا بھی ذکر کیا جن میں تنازعہ کشمیر کو پاک بھارت مذاکرات،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی ادارہ کے منشور کے تحت حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستان کی سفیر نے کہا کہ ہمیں لفظوں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور

بھار ت کے درمیان کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے اور یہ صورتحال کسی بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کے حل کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی دیرینہ ذمہ داریاں ہیں جسے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے فوری ذمہ داریاں بھی ادا کرنا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے بجاطور پر بار بار متنبہ کیا ہے کہ

کشمیر کی صورتحال کسی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے۔ سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ ایک بڑی خطرناک صورتحال ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کردار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے تنازعہ کشمیر پر ثالثی کیلئے ان کی پیشکش کو بار بار مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے بات چیت سے انکار کر رہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے ثالثی کی پیشکش مسترد اور انسانی حقوق کے احترام کی کمنٹمنٹس پوری کرنے سے بھی انکار کر رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے امکان کے سوال پرانہوں نے کہا کہ پاکستان کسی طرح کی کوئی جنگ نہیں چاہتا پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے ہم بین الاقوامی برادری پر زور دے رہے ہیں کہ

وہ کسی بڑے بحران سے قبل آگے آئے، ہم کوئی بڑا بحران نہیں دیکھنا چاہتے مقبوضہ کشمیر میں ایک بحران جاری ہے جس سے وہاں رہنے والے تمام لوگوں بچوں اور خواتین کی روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی کہانی ایک بڑے سانحہ، وعدہ خلافیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فوجی قبضہ کی کہانی ہے اور آج جو کچھ دیکھ رہے ہیں کہ

وہاں کرفیوکو 32 روز سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور پورے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک بڑے قید خانہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں آسکتے، اس سوال پر کہ کیا کشمیر میں بھارت کی کارروائیاں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں سے مماثلت رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا بھارتی اقدام اسی طرح کا اسرائیلی پلے بک ہے جس طرح اسرائیلی فلسطینیوں سے سلوک کررہاہے،دونوں ایشوز مقبوضہ عوام اور مقبوضہ علاقوں سے

تعلق رکھتے ہیں یہ دونوں مسائل اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایجنڈہ میں سب سے پرانے ایشوز ہیں جو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ کئے جانے سے متعلق ہیں اور یہ دونوں مسائل ان لوگوں کی حالت زار سے متعلق ہیں جنہیں بے دخل کیا گیا ہے جن کی آزادی چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بات وہ بڑی مشکل میں ہیں جنہیں اپنی ہی سرزمین پر قید کرکے انھیں آزادی سے محروم کر دیا گیا ہے، ان کے بچے سکول نہیں جاسکتے، پیلٹ گن سے زخمی ہونے والا ایک نوجوان آج دم توڑ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بڑی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کمیٹی جیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بھارت کے بدترین مظالم اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاک فوج کے بیان پر سوال کیا گیا جس کے جواب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ ان کے بیان کا مطلب مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں ہم ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کا تحفظ کریں گے،ہم ان کے لئے دنیا کے ہر فورم پر سیاسی اور سفارتی سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے جیسا کہ ہم کر بھی رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…