جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

بھارتی حکومت کو بڑا جھٹکا،مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370کویکطرفہ طورپر ختم نہیں کیاجاسکتا،بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی گوپالہ گاؤڈانے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

کرناٹکہ (این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹکہ میں مقبوضہ کشمیر کے بارے میں ایک سیمینار کے مقررین نے جموں وکشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کرنے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارت نے کشمیری عوام کے خلاف جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی لیڈر کویتا کرشنن نے ”کرناٹکہ میں ”آئین،جمہوریت اور

جموں وکشمیر“کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال معمول پرآنے کے بھارتی حکومت کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کردیاگیا ہے۔ انہوں نے اپنے کشمیر کے حالیہ دورے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ بھارت نے دفعہ 370کو منسوخ کر کے کشمیریوں سے اپنا تعلق ختم کردیا ہے اور اس بارے میں کشمیری عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو اور سخت پابندیاں عائد ہیں اور وہاں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔انہوں نے کشمیری خواتین کو تجارتی جنس کے طورپر گفتگو پر بھی شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی گوپالہ گاؤڈا نے کہاکہ عدالت عظمیٰ نے واضح کردیا ہے کہ دفعہ 370آئین کی مستقل شق ہے جسے یکطرفہ طورپر ختم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ اسمبلی کی منظوری کے بغیر اس دفعہ میں ترمیم ممکن نہیں۔ دلت سنگھرش سمیتی کے لیڈر موہن راج نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت دستور کا احترام نہیں کرتی۔ ایڈووکیٹ مالاویکا پراساد اورتنویر اجیسی نے کہاکہ بھارت میں حکومت اورعدلیہ آئین اور جمہوریت دونوں کو کشمیریوں کے خلا ف ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…