اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں انتقال کرجانے والے لیجنڈری قومی لیگ سپنر عبدالقادر کی پاکستان سے محبت کی ایک اور مثال سامنے آگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ”گگلی ماسٹر“ کے گھر میں ایک کمرے کی ہر چیز پر قومی پرچم بنا ہوا تھا ، اس کمرے کی ٹیبل سے لے کر پردوں تک
اور کرسی سے لے کر تصویروں تک سے پاکستانی پرچم کے رنگ نمایاں ہیں۔ عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے جیت کے جذبے سے کھیلتے تھے،ملک کی محبت ان کے دل میں سمائی ہوئی تھی،انہوں نے اپنے آخری انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ وہ جہاد کے لیے تیا ر ہیں ۔



















































