ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

امریکہ نے داعش کے تین بڑے رہنماؤں کی گرفتاری پر بڑے انعام کا اعلان کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2019 |

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے داعش کے تین بڑے رہنماؤں کے متعلق اطلاع دینے والوں کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ انعامی رقم امریکی ریوارڈز فار جسٹس پروگرام‘ کے تحت دی جائے گی۔دہشت گرد قرار دی جانے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ المعروف داعش کے جن رہنماؤں کے متعلق اطلاع دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں نعمان عبد نائف نجم الجبوری، سمیع جاسم محمد

الجبوری اور امیر محمد سعید عبدالرحمٰن المولیٰ شامل ہیں۔ داعش کے موجودہ سربراہ ابوبکر البغدادی فی الوقت ان تینوں پہ بہت زیادہ اعتماد و بھروسہ کرتا ہے۔ یہ تینوں ان افراد میں شامل ہیں جو شام اور عراق میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد داعش کو ازسر نو ترتیب دینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔داعش کو جب شام اور عراق میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس کے بعد اس نے اپنی موجودگی متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے افغانستان میں ظاہر کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…