منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی جارحیت دنیا کے امن کیلئے خطرہ قرار، مودی سرکار کس کام میں مگن ہے ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم ( این این آئی)وزیر اعظم آزا د جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر جنگ ہوئی توپوری دنیا پر اس کے اثرات مرتب ہونگے ۔ امن پسندوں کو اس مسئلے کے حل کیلئے آگے آنا ہوگا۔ ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوںنے انسانیت کا ساتھ دیا۔بھارتی جارحیت دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے ۔ حکومت پاکستان موثر طریقے سے ہماری وکالت کررہی ہے ۔

برطانیہ میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف حالیہ مظاہرں سے جس طرح کشمیریوں کی آواز بلند ہوئی ہے وہ ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے ۔کشمیر کے مسئلے پر ہم میںکوئی اختلاف نہیں ہم سب ملکر کشمیریوں کے حق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم سٹی کونسل میں ’’ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سمینار میں لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری محمد یاسین ، برمنگھم سٹی کونسل کے ممبر راجہ وسیم ظفر، جنرل سیکرٹری آل پارٹیز کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی یوکے راجہ امجد خان، امیر جمعیت علماء اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف،کونسلرز جوہن کوٹن ،شرن ٹامسن،ذاکر چوہدری اور ایلس یپ،چیئرمین آل پارٹیزانٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن چوہدری محمد عظیم، راجہ نجابت حسین ،کونسل محمد فضل چوہدری ، زبیدہ خان ، بلقیس صابر راجہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میںہمارے بھائی اپنا خون دے رہے ہیںآپ کو ان کیلئے اپنا وقت نکالنا ہے ۔ جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا ہم نے اپنی جدوجہد جار ی رکھنی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد بھارت کو اپنی شکست فاش قبول کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگوںنے کشمیریوں سے فقید المثال یکجہتی کا مظاہرہ کیا جس پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور یہاں بسنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ کشمیر کے حوالے سے ہم میں کوئی اختلاف نہیں سردار عتیق احمد خان ، بیرسٹر سطان اور چوہدری لطیف اکبر سمیت آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت ملکر شانہ بشانہ آگے بڑھیں گے اور کشمیریوں کے حق کیلئے جدوجہد کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان موجودہ حالات میں جس طرح کشمیریوں کی وکالت کررہی ہے اس پر ان کا شکرگزار ہوں۔برطانوی اراکین پارلیمنٹ ، تارکین وطن کشمیریوں ، سول سوسائٹی اور تمام ان لوگوں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوںنے بھارتی جبراور ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی جبر و استبداد کشمیریوں کے جذبہ آزاد ی کو کم نہیں کر سکتے، کشمیری اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک وہ بھارتی تسلط سے آزادنہیں ہو جاتے ۔ وزیر اعظم اور لیڈر آف دی اپوزیشن نے اس موقع پر شرکاء کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کے حوالہ سے بھی بریف کیا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں 5اگست کے بعد مسلسل لاک ڈائون ہے ۔ کرفیو کی وجہ سے شہری اپنے گھروں میںمحصور ہیں۔ وہاں خوراک اور ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی قلت ہے ۔ لوگوںکو گھروں سے باہر آنے کی آزادی نہیں۔ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل عالمی امن کیلئے انتہائی ضروری ہے ،مسئلہ کشمیر پر اگر جنگ ہوئی تو پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…