اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کیا بھارت کو پہلے والا پائلٹ یاد نہیں ہے کہ دوبارہ چندرائین پر جا کر اتنی دولت ضائع کر دی ۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر فیصل جاوید نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کیا ۔
انہوں نے بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر کہا کہ اپنے سے بڑے کام نہیں کرتے ۔ کیا بھارت کو پہلے والا پائلٹ یاد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کا راستہ بند کیا نتیجے میں ان کا اپنا راستہ بند ہو گیا ۔ تاریخ ہمیشہ خود کو دہراتی ہے ۔ 6 ستمبر کو چندرائین ٹو کی ناکامی نے 6 ستمبر کی جنگ یاد دلا دی جب بڑے عہدوں پر چھوٹے لوگ بیٹھ جاتے ہیں تو پھر ایسے ہی کام ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو چاند پر بھی جا کر اپنا گند صاف کرنے پر توجہ دینی چاہئے ۔ چندرائین پر بھارت نے ایسے ہی دولت ضائع کی جیسے وہ کشمیر میں قتل عام اور نسل کشی پر ضائع کر رہا ہے لیکن کشمیری ایک دن آزادی حاصل کر لیں گے ۔