جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

شفقت حسین کی سزائے موت پر عملدرآمد چوتھی بار موخر

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے جس کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب کو شفقت حسین کی سزا پر عملدرآمد ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ہے۔پیر کو شفقت حسین کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔اس مقدمے کی سماعت منگل کو چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گی۔شفقت حسین کی عمر کے تنازعے کو بنیاد بناکر سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے اس درخواست کو سماعت کے لیے منظور کیے جانے کے بعد شفقت حسین کی سزا پر عملدرآمد چوتھی بار موخر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سات سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے مجرم شفقت حسین کے بلیک وارنٹ جاری کیے تھے جس کے تحت 9 جون یعنی منگل کو ان کو کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دی جانی تھی۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں شفقت حسین کی سزائے موت کے خلاف درخواست کی سماعت کی منظوری کے بعد سزا پر عملدرآمد موخر کیا گیا ہے۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ شفقت حسین کو کراچی سینٹرل جیل میں منگل کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج پر ان کی سزا پر عمل درآمد مؤخر کیا جاتا رہا۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ جرم کے وقت شفقت حسین خود نوعمر تھے مگر وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں جرم کے وقت ان کی کم عمری ثابت نہیں ہو سکی۔اس سے قبل شفقت حسین کی سزا پر عمل درآمد کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے روک دیا تھا۔تاہم بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پھانسی کے مجرم شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کر دی۔24 سالہ شفقت حسین کا نام ان 17 افراد کی ابتدائی فہرست میں شامل ہے جنھیں وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کے اعلان کے بعد پھانسی دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شفقت حسین کے کیس میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ کیونکہ ٹرائل کورٹ میں ان کی عمر کے معاملے کو نہیں اٹھایا گیا تھا اس لیے اب عدالتِ عظمٰی کسی نئے ثبوت پر غور نہیں کر سکتی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…