کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس معمولی نہیں کھربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو پورے کا پورا بجٹ کھا گئے اب اس موقعے پر انہیں اگر چھوڑ دیا جاتا ہے تو کبھی بھی کرپشن کی جڑوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے کور میں جو کھیل کھیلا گیا اس سے لوگوں کو جمہوریت کو برا بھلا کہنے کا موقع ملتا
ہے، ماورائے عدالت قتل پر اگر آپ پولیس میڈل دیں گے، ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کی تاج پوشی کریں گے تو پھر یہ سلسلہ کیسے رکے گا، جب ہم ماورائے عدالت قتل کلچر کو بڑھاوا دیں گے تو معاشرہ اسی طرح کرمنلائز ہوتا رہے گا۔پروگرام میں گفتگو کرے ہوئے سینئر صحافی وہ اینکر پرسن سلیم صافی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری خود پر سب سے بھاری ثابت ہوئے ہیں، آصف زرداری کو سیاسی گرو سمجھا جاتا تھا لیکن انہوں نے بہت سیاسی خودکشیاں کیں۔