انڈونیشیا ، پولٹری بحران پر قابو پانے کیلئے1 کروڑ انڈے تلف کرنے کا اعلان

6  ستمبر‬‮  2019

جکارتہ(آن لائن) انڈونیشیا میں گرتی قیمتوں سے تنگ پولٹری مالکان نے ایک کروڑ سے زیادہ انڈے تلف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں پولٹری کی گرتی ہوئی قیمتوں کو مستحکم اور پولٹری سیکٹر کو بحران سے نکالنے کے لئے مالکان نے ایک کروڑ سے زیادہ انڈوں کو تلف کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ حکومت کی توجہ اس جانب مبزول کرئی جا سکے کہ گرتی قیمتوں سے پولٹری کی صنعت کو کس قدر نقصان پہنچ رہا ہے۔ انڈونیشیا کے لائیو سٹاک

اور اینیمل ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل کیتوت دیارمتا کا کہنا ہے کہ پولٹری کی گرتی قیمتوں کو سہارا دینے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم ایک کروڑ انڈے تلف کریں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال چکن کی قیمت میں 30 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے اور ایک کلو گرام چکن کی قیمت 2.10 ڈالر تک گر گئی ہے، جو کہ گذشتہ تین برس کی کم ترین قیمت ہے۔انڈونیشیا کی پولٹری بریڈنگ ایسوسی ایشن کے مطابق درجنوں پولٹری فارمز انڈے تلف کرنے کی مہم میں حصہ لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…