منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمد حسنین نے کیریبین پریمیر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں دھوم مچا دی،شاندارکارکردگی

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

پورٹ آف سپین (آن لائن) پاکستان کے نوجوان فاسٹ  باؤلر محمد حسنین نے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے اپنے پہلے ہی میچ میں دھوم مچا دی اور عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔تفصیلات کے مطابق19سالہ محمد حسنین سی پی ایل میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کا مقابلہ سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس سے ہوا جس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد حسنین نے 36رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جن میں

ہم وطن سینئر بلے باز محمد حفیظ کی وکٹ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا ایڈیشن جیتنے والی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین کو دریافت کیا اور انہیں ٹیم میں جگہ دی جنہوں نے اپنی کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ورلڈکپ 2019 ء کے لیے قومی سکواڈ میں بھی جگہ بنائی تاہم وہ میگا ایونٹ کا ایک میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔محمد حسنین اب تک5ون ڈے انٹر نیشنل اور ایک ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…