منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

افغان کپتان راشد خان دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

کابل (این این آئی)افغانستان کے کپتان راشد خان نے دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق راشد خان نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جا رہے واحد ٹیسٹ کیلئے ٹاس کیا تو ان کی عمر 20 سال 350 روز تھی جو اب تک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی سب سے کم عمر ہے۔راشد خان نے صرف 8 روز کے فرق سے زمبابوے کے سابق

کپتان ٹٹنڈا ٹائبو کا ریکارڈ توڑ جو انہوں نے مئی 2004 میں سری لنکا کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قائم کیا تھا۔خیال رہے کہ افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف میچ ان کا تیسرا ٹیسٹ ہے، پہلے ٹیسٹ میں افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں افغانستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…