اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث و منظوری کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی پی ٹی وی پر براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن نے بجٹ اجلاس پی ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا مطالبہ کیا تھا، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی کا وقفہ سوالات پی ٹی وی براہ راست دکھانے کا اعزاز بھی موجودہ حکومت کا ہے، اب جبکہ بجٹ اجلاس بھی ہم نے براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی وی کے ٹیکنیکل افراد سے قومی اسمبلی کا اجلاس براہ راست دکھانے کا مشورہ کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا وقفہ سوالات پی ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا اعزاز بھی مسلم لیگ(ن) کو جاتا ہے، اب جبکہ بجٹ اجلاس پی ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا اعزاز بھی اس حکومت کو ملے گا تاہم اس کےلئے ایک الگ چینل کی ضرورت ہے، اس حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن تمام تکنیکی معاونت کےلئے تیار ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی (آج) منگل سے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی کارروائی براہ راست نشر کرے گا۔ جس پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں اور مکمل تعاون