جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ،نتائج سامنے آگئے،بڑا اپ سیٹ

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت /سکردو (نیوزڈیسک) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے واضح اکثریت حاصل کرلی اور 9 نشستوں پر برتری کے بعد مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف چار چار نشستوں پر کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں ، مجلس وحدت المسلمین نے 3 نشستیں حاصل کی ہیں ، 7 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہورہے ہیں ۔ گلگت بلتستان کی اسمبلی کی 24 نشستون کےلئے پیر کو پولنگ ہوئی ، پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلہ ہوا ، اب تک کی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 24 میں سے 9 نشستیں حاصل کرلی ہیں ۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف چار چار نشستوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ 7 نشستوں پر آزاد کے علاوہ دیگر نشستوں پر دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہورہے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا ہے اور پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ الیکشن ہار گئے اور اب تک کی غیر حتمی اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راجہ جلال واضح برتری لے چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اکبر تاوان دوسرے نمبر پر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جی بی ایل اے 7 سکردو 1 کے حلقہ میں سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ بری طرح الیکشن ہار گئے ہیں اور وہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تیسرے نمبر پر ہیں ، ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے راجہ جلال نے 3 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرلئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اکبر تاوان 2800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ، سید مہدی شاہ کے اب تک 1700 ووٹ ہیں ، سیاسی حلقوں کے مطابق اس حلقے میں سابق وزیراعلیٰ کی شکست ایک بڑا اپ سیٹ قرار دی جارہی ہے اور راجہ جلال جو انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی میں تھے اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے اختلافات کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہوئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…