ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مصباح الحق کا معاوضہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے برابر، کم یازیادہ ہے؟ صحافیوں کو مصباح الحق نے ایسا جواب دیا کہ قہقہے لگ گئے

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور مصباح الحق نے تنخواہ سے متعلق پر نہایت دلچسپ جواب دئیے۔تفصیلات کے مطابق صحافیوں نے سوا ل و جواب کے وقفے کے دوران پوچھا کہ ”مصباح الحق کا معاوضہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے برابر، کم یازیادہ ہے؟۔“ جس پر مصباح الحق نے فوری مسکراتے ہوئے رد عمل دیا کہ ”ایف بی آر“، مصباح کی بات سن کر سب ہنسنے لگے۔ صحافیوں کی جانب سے پھر اصرار کیا گیا کہ کتنی تنخواہ طے پائی ہے جس پر چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مصباح کی طرف دیکھا اور پوچھا

کہ جواب دینا چاہیں گے، آگے سے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جی آپ جواب دیں، دیں آپ جواب۔وسیم خان نے دوبارہ گفتگو کاآغاز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جو پوزیشن ہو گی انہیں پوری عزت اور ذمہ داری ملے گی، تنخواہ خفیہ بات ہے۔ صحافیوں نے ایک مرتبہ پھر اصرا ر کیا تو وسیم نے کہا کہ ان کی تنخواہ مکی آرتھر کے برابر ہی ہے، یہ ہیڈ کوچ ہیں اور چیف سلیکٹر بھی، ان کی قدر ہے، تو ان کو ہم کیوں کم پیسے دیں گے۔یاد رہے کہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر 20 ہزار ڈالر معاوضہ لیتے تھے جو کہ پاکستان تقریبا 32 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…