پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن والے ذہنی طور پر اپنے اپنے ابو کو نکالنے کے چکر میں پھنسے ہوئے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری نکلنا چاہتے ہیں تو پھر یہ کام کریں، بہترین مشورہ دیدیا گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ اپوزیشن کامسئلہ یہ ہے کہ وہ ذہنی طور پراپنے اپنے ابو کو نکالنے کے چکرمیں پھنسے ہوئے ہیں۔ نواز شریف اورآصف زرداری پیسے بھی نہ دیں، سیاست بھی بچ جائے اورچلے بھی جائیں توایسا تو نہیں ہوسکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم کی کشمیر پر حکمت عملی کافی اچھی رہی ہے،

پہلی مرتبہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کی گئی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیرپر ثالثی کریں گے لیکن ملکوں کی ایک حد ہے، وہ مود ی سے کہہ رہے ہیں کہ کشمیر سے کرفیو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر سے ساری دنیا کہہ رہی تھی کہ جو آپ کررہے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے اور اس کی قیمت ہٹلر کو بعد میں ادا کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس بھی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، وہ بس آکر بات ہی کردیتے ہیں کہ یہ کرنا چاہئے، وہ کرنا چاہئے۔ فواد چودھری کا کہناتھا کہ عالمی میڈیا میں مسئلہ کشمیر کو اتنی کوریج کہاں ملی تھی؟ اس میں بھی زیادہ حصہ مودی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کامسئلہ یہ ہے کہ وہ ذہنی طور پراپنے اپنے ابو کو نکالنے کے چکرمیں پھنسے ہوئے ہیں۔ان کے تمام احتجاج اور جلسے احتساب کے پر رہتے ہیں، مسئلہ اس وقت یہ ہے کہ اپوزیشن کابیانیہ یہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کوچھوڑ دیا جائے تو عام آدمی کواس کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ نواز شریف اورآصف زرداری نکلنا چاہتے ہیں تو پلی بارگین کریں اورا س کے بعد لندن جائیں جہاں مرضی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پیسے بھی نہ دیں، سیاست بھی بچ جائے اورچلے بھی جائیں توایسا تو نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر ان کوسزانہیں دلواتے اور مشرف کی طرح ڈیل کرلیتے ہیں تو پھر تحریک انصاف کو سیاسی طور پربڑا نقصان پہنچے گا، اس لئے عمران خان یہ کام نہیں کریں گے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…