لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کسی بھی طرح کی ڈیل کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کا واضح موقف کے کہ این ار او نہیں لیں گے ،عمران خان کے پاس این ار او دینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ،مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ظلم ہورہاہے ۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر کب سے تحقیقات
ہورہی ہیں مگر چارج نہیں لگا سکے ،رانا ثناللہ کے کیس کا فیصلہ آنے لگا تو جج کو واٹس ایپ آگیا یہ سب ظلم ہے ۔نیب احتساب کرے مگر اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کرے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ بار بار پاکستان کی معیشت کی بات کریں ۔عمران خان ہم پر ساٹھ سال میں 6ہزار کے قرضوں کا الزام لگاتے تھے ۔عمران حکومت نے ایک سال میں 10 ہزار ارب کے قرضے لیے ۔ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 208 بلین کے قرضے معاف کیے گئے ۔