جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

آخرہم دونوں ہی کیوں ؟ آصف زرداری اورنوازشریف نے پلی بارگین کیلئے عمران خان کو بھی سیاست سے نکالنے کی شرط رکھ دی،بدلے میں منہ مانگی رقم دینے کو تیار

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرن ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیل میں ہیں، مریم نواز بھی جیل میں ہیں جنہیں 5 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آصف علی زرداری کو صحت کا معائنہ کروانے کے لیے 28 اگست کو پمز میں لایا گیا۔جس کے دو دن بعد ان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اور ان کے اپنے خاندان نے بھی شور مچایا کہ آصف علی زرداری کے ساتھ بہت ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے۔معید پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اپنے اپنے طور پر اسٹیبلشمنٹ کو پلی بارگین کی آفر کر رہے ہیں۔لیکن اس پلی بارگین میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ دونوں کہتے ہیں ہم اچھے خاصے پیسے دینے کو تیار ہیں،اس کے لیے 15 سے 20 بلین ڈالر کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے،تو ان دونوں کا کہنا ہے کہ ہم اعتراف جرم نہیں کریں گے۔ہم یہ نہیں مانیں گے کہ ہم نے کچھ غلط کیا تھا،ہم باہر چلے جائیں گے لیکن ہمارے بچوں کو سیاست میں ان کا حق دینا چاہئے ۔بلاول بھٹو کی سیاست کو اتنا خطرہ نہیں ہے جتنا کہ مریم نواز کا راستہ روکا جا رہا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ دلچسپ بات یہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی طرف سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مائنس تھری کیا جائے،یعنی کہ عمران خان کو بھی ہٹایا جائےتاکہ ہم سارے ہی سیاست سے باہر ہو جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…