بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

کشمیر میں کرفیو کو 29دن ہو چکے،ہم کشمیر سے کرفیونہیں ہٹوا سکے،ان دنوں میں وزیراعظم نے کوئی بیرون ملک دورہ کیا اور نہ کوئی وفد بھجوایا،مودی غلط ہو کر دنیا میں سینہ تان کر پھر رہا ہے اور ہم صحیح ہو کر بھی گھر بیٹھے ہیں‘ کیوں؟ آخر ہم کرنا کیا چاہتے ہیں؟جاویدچودھری کا تجزیہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ دو کو دو کے ساتھ ضرب دیں یا پھر دو میں دو جمع کریں رزلٹ بہرحال چار آنا چاہیے اور رزلٹ اگر چار نہیں آ رہا تو پھر آپ ریاضی دان بھی نہیں ہیں اور عقل مند بھی نہیں ہیں‘ ہم کشمیر کے ایشو پر۔۔اس وقت ایسی ہی صورت حال کا شکار ہیں‘ ہم دو میں دو جمع کر رہے ہیں‘ ہم دو کو دو کے ساتھ ضرب بھی دے رہے ہیں۔۔لیکن نتیجہ چار نہیں نکل رہا‘ ہم نے سلامتی کونسل فتح کر لی‘ ہم نے امریکا اور

یورپی یونین کو مسئلہ کشمیر سمجھا لیا اور۔۔اس وقت یورپ اور امریکا میں انڈیا اورنریندر مودی کے خلاف مظاہرے بھی ہو رہے ہیں اور ہم۔۔اس پر کامیابی کے شادیانے بھی بجا رہے ہیں۔۔لیکن۔۔اس کے باوجود یہ بھی حقیقت ہے کشمیر میں آج کرفیو کو 29دن ہو چکے ہیں اور ہم کامیابی کے تمام شادیانوں کے باوجود کشمیر سے کرفیوہٹوا سکے ہیں اور نہ ہی ہم دنیا کو انڈیا پر اتنا پریشر ڈالنے کے لیے قائل کر سکیں ہیں کہ یہ کشمیریوں کو۔۔ان کے جائز حقوق بھی دے دے اور آزادی بھی‘ کیا یہ ہمارا فیلیئر نہیں‘ کیا ہم یہاں مار نہیں کھا رہے‘ کشمیر کی (صورت) حال کو آج 29دن ہو چکے ہیں‘۔۔ان29دنوں میں وزیراعظم نے کوئی بیرون ملک دورہ کیا اور نہ کوئی وفد بھجوایا جبکہ۔۔ان کے مقابلے میں مودی نے چار ملکوں کے پانچ دورے کیے‘ ان میں دو ہمارے برادر اسلامی ملک ہیں‘ مودی غلط ہو کر دنیا میں سینہ تان کر پھر رہا ہے اور ہم صحیح ہو کر بھی گھر بیٹھے ہیں‘ کیوں؟ دوسری طرف ہم نے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بھی کینسل کر دیا اور آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا ہم نے یہ بھی ملتوی کر دیا‘ ہم باہر بھی نہیں جا رہے اور ہم اندر بھی اتفاق رائے قائم نہیں کر پا رہے‘ آخر ہم کرنا کیا چاہتے ہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…